انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نظم ونسق کا جائزہ اس کے بعد خلیفہ حکم نے سلطنت کے تمام صیغوں اور محکموں کا جائزہ خصوصی توجہ کے ساتھ لیا ہر ایک وزیر کے دفتر کا معائنہ کیا ،فوج کے رجسٹروں کو جانچا اور افواج شاہی کی موجودات لی ،غرض نہایت احتیاط کے ساتھ سلطنت کی جزئیات تک سے اپنے آپ کو واقف اور آگاہ بنایا حالانکہ وہ پہلے سے بھی سلطنت کے کاموں سے ناآشنا نہ تھا اور ہر صیغہ کی نگرانی کرچکا تھا اپنے علم وواقفیت کی تجدید کرلینے کے بعداس نے ہر ایک اہل کار کے پاس اس کے مامور ومستقل ہونے کے پروانے روانہ کیے فویا ہر ایک اہل کار کو اس نئے خلیفہ نے از سر نو اس کی خدمت پر مامور کیا اس طرز عمل سے نئے خلیفہ کی بیدارمغزی اور مستعدی کا سکہ دلوں پر بیٹھ گیا۔