انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سونےاور نیندسےبیدار ہونےسےمتعلق دعائیں سوتے وقت کی دعائیں حضرت براء بن عازب ؓ فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول پاک ﷺ نے فرمایا جب تم بستر پر آؤ تو وضو کرو،دائیں کروٹ لیٹو ،یہ دعاء پڑھو۔ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ اللَّهُمَّ آمَنْتُ بِكِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ۔ (بخاری،باب فضل من بات علی الوضوء،حدیث نمبر:۲۳۹) ترجمہ:اے خدا میں نے اپنا رخ آپ کی طرف کیا، اپنا کام آپ کے حوالہ کیا،اپنی پیٹھ تیری طرف کی،تیری رغبت اورتیرے خوف سے تیرے سوانہ کوئی ٹھکانہ نہ جائے پناہ، آپ کی نازل کردہ کتاب پر ایمان لایا اوراس نبی پر جسے تو نے بھیجا۔ اگر تمہارا انتقال ہوگیا تو فطرت اسلام پر ہوگا۔ حضرت براء ؓ کی دوسری روایت میں یہ دعاء اس طرح ہے۔ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَا وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِكِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ۔ (بخاری،مایقول اذا نام،حدیث نمبر:۵۸۳۸) حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی بستر پر آئے تو اپنے بستر کے اندرونی اطراف کو جھاڑلے نہیں معلوم کہ اس میں کیا ہے پھر یہ دعاء پڑھے۔ بِاسْمِکَ رَبِّ وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِکَ أَرْفَعُهُ إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَکَ الصَّالِحِينَ (بخاری،باب التعوذ والقراءۃ عند المنام،حدیث نمبر:۵۸۴۵) ترجمہ:تیرے نام سے اے میرے رب اپنے پہلو کو رکھا اورتیرے ہی نام سے اٹھاؤں گا،اگر میری روح کو روک لیں تو رحم فرمائیں ، اگر چھوڑدیں تو اس کی حفاظت فرمائیں جس طرح کہ نیکوں کی حفاظت فرماتےہیں ۔ حضرت براء ؓ سے مروی ہے کہ نبی پاک ﷺ جب بستر پر تشریف لے جاتے تو اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَحْییٰ وبِاسْمِکَ اَمُوْتُ فرماتے۔ (مسلم:۲/۳۴۸) حضرت ابوہریرہؓ نبی پاک ﷺ سے یہ دعاء نقل فرماتے ہیں، ابو صالح کہتے ہیں ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ جب ہم سونے جائیں تو یہ دعاء دائیں کروٹ پر سوتے ہوئے پڑھیں۔ اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَرَبَّ الْأَرْضِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى وَمُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَکَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَکَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَکَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَّکَ شَيْءٌ اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَأَغْنِنَا مِنْ الْفَقْرِ (مسلم:۲/۳۴۸) ترجمہ:اے اللہ جو زمین وآسمان کے رب اورعرش عظیم کے رب اورہمارے رب اورہر شئے کے رب جودانے اورگٹھلی کوپھاڑنے والے تورات وانجیل وفرقان کو نازل کرنے والے ہیں، ہر چیز سے پناہ مانگتا ہوں کہ اس کی پیشانی تیری گرفت میں ہے،اے اللہ توہی اول ہے تجھ سے پہلے کچھ نہیں تو ہی آخر ہے تیرے بعد کچھ نہیں تو ظاہر ہے تیرے اور کچھ نہیں، توہی باطن ہے تیرے علاوہ کچھ نہیں، ہمارے قرضہ کو ادا فرما اورہمیں غنی بنا۔ حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنے ہاتھ کو رخسار کے نیچے رکھتے پھر یہ دعاء پڑھتے۔ اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی اے اللہ تیرے نام پر مرتا ہوں اورجیتا ہوں۔ (بخاری:۹۳۴،عمل الیوم للنسائی:۷۴۷) حضرت براء بن عازب ؓ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ سونے کا ارادہ فرماتے تو دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھتے اوریہ دعاء پڑھتے۔ اَللّٰھُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ (عمل الیوم للنسائی:۷۵۸) ترجمہ:اے اللہ ہمیں اس دن کے عذاب سے بچا جس دن اپنے بندوں کو اٹھائیں گے۔ حضرت ابن عمرؓ نے ایک شخص سے کہا جب سونے جاؤ تو یہ دعا پڑھو اللَّهُمَّ خَلَقْتَ نَفْسِي وَأَنْتَ تَوَفَّاهَا لَکَ مَمَاتُهَا وَمَحْيَاهَا إِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَإِنْ أَمَتَّهَا فَاغْفِرْ لَهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُکَ الْعَافِيَةَ (مسلم،باب مایقول عند النوم واخذ المضجع،حدیث نمبر:۴۸۸۷) ترجمہ:اے اللہ آپ نے میری جان کو پیدا کیا آپ ہی اس کو وفات دینے والے ہیں، آپ ہی کے قبضے میں اس کی موت وحیات ہے،اگر آپ اسے زندہ رکھیں تو اس کی حفاظت کریں اوراگر موت دیں تو اس کی مغفرت فرمائیں ،اے اللہ آپ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ حضرت ابن عمرؓ نے کہا میں نے نبی پاک ﷺ سے یہ دعا سنی۔ (مسلم:۲/۴۳۸) حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ جب بستر پر تشریف لے جاتے تو یہ دعاء پڑھتے۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَكَفَانَا وَآوَانَا فَكَمْ مِمَّنْ لَا كَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِيَ (مسلم:۲/۳۴۹) ترجمہ:تعریف اس اللہ کی جس نے کھلا یا پلایا،کفایت کی ٹھکانا دیا،کتنے ایسے ہیں جس کی کوئی کفایت نہیں اورٹھکانا نہیں۔ حضرت حذیفہ بن یمانؓ سے مروی ہے کہ نبی پاک ﷺ جب سونے کا ارادہ فرماتے تو ہاتھ کو سر کے نیچے رکھتے اوریہ دعاء پڑھتے۔ اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَکَ يَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَکَ یا تَبْعَثُ عِبَادَکَ ترجمہ:اے اللہ ہمیں بچائیے اپنے عذاب سے جس دن جمع کریں گے آپ اپنے بندوں کو،یا اٹھائیں گے آپ بندے کو۔ (ترمذی:۲/۱۷۷) حضرت علی ؓ سے مروی ہے کہ نبی پاک ﷺ آرام فرمانے کے وقت یہ دعاء پڑھتے تھے۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِوَجْهِکَ الْكَرِيمِ وَكَلِمَاتِکَ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ اللَّهُمَّ أَنْتَ تَكْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ اللَّهُمَّ لَا يُهْزَمُ جُنْدُکَ وَلَا يُخْلَفُ وَعْدُکَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ سُبْحَانَّکَ وَبِحَمْدِکَ (ابی داؤد،باب مایقال عندالنوم،حدیث نمبر:۴۳۹۳) ترجمہ:اے اللہ میں آپ کی کریم ذات اورکلمات تامہ کے وسیلے سے پناہ چاہتے ہیں کہ ہر اس برائی سے جو آپ کے قبضہ میں ہے، اے اللہ ہم پناہ چاہتے ہیں تاوان سے گناہ سے، اسے اللہ تیرا لشکر ہزیمت نہیں پاسکتا، تیرا وعدہ خلاف نہیں ہوسکتا،تیرے قہر سے کسی دولت مند کو دولت فائدہ نہیں دے سکتی،تو پاک ہے تیرے لئے تعریف ہے۔ حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ سونے کے لئے لیٹتے تو یہ دعا پڑھتے۔ اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ رَبِّی وَضَعْتُ جَنْبِیْ فَاغْفِرْلِی ذَنْبِیْ ترجمہ:اے اللہ تیرے نام کے ساتھ کہ تو میرا رب ہے اپنے پہلو کو رکھتاہوں بس ہماری خطا کو معاف فرما۔ (ابن سنی:۶۵۵) حضرت ابوزہرا نماری نبی پاک ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ جب سونے تشریف لے جاتے تو یہ دعاء پڑھے اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَأَخْسِئْ شَيْطَانِي وَفُکَ رِهَانِي وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِيِّ الْأَعْلَى (ابی داؤد،باب مایقال عندالنوم،حدیث نمبر:۴۳۹۵) ترجمہ:اے اللہ ہمارے گناہ معاف فرما،ہمارے شیطان کو ذلیل ورسوا فرما ہمیں آزاد فرما(جہنم سے) ترازو کو وزنی فرما اورمجھے طبقہ اعلی میں فرما۔ حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺجب بستر پر تشریف لے جاتے تو یہ دعاء پڑھتے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانِي وَآوَانِي وَأَطْعَمَنِي وَسَقَانِي وَالَّذِي مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ وَالَّذِي أَعْطَانِي فَأَجْزَلَ اَللّٰھُمَّ فَلَکَ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ اللَّهُمَّ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ وَاِلٰہَ كُلِّ شَيْءٍ أَعُوذُ بِکَ مِنْ النَّارِ (ابن حبان:۲۳۵۷،ابن سنی:۶۶۰) ترجمہ:تعریف اللہ کی جس نے کفایت کی اورپناہ دی مجھے کھلایا پلایا،جس نے مجھ پر احسان کیا اورخوب کیا اورجس نے ہمیں دیا اور خوب دیا،اے اللہ پس تعریف تیرے لئےہے ہر حال میں ، اے اللہ آپ ہر شئے کے رب ہر ایک شئے کے مالک ہیں میں عذاب دوزخ سے پناہ مانگتا ہوں۔ حضرت ابوہریرہؓ نے آپ ﷺ سے یہ روایت کیا ہے کہ جو بستر پر جائے یہ دعاء پڑھے۔ اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمٰواتِ وَرَبَّ الْاَرْضِ رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَئْ أَنْتَ آخِذُ بِنَاصِيَتِهِ ،أَنْتَ اَلْاَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَکَ شَئ ءٍ، وَأَنْتَ الْآخَرُ فَلَيْسَ بَعْدَکَ شَئْ ، وَأَنْتَ الَبَاطِنُ فَلَيْسَ دُوْنَکَ شَئْ ، أَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ وَاقْضِ عَنَّا الدِّيْنَ (حاکم:۱/۵۴۶،کنزالعمال:۱۹/۲۴۸) ترجمہ:اے اللہ آسمان کے رب زمین کے رب ہمارے رب ہر شئے کے رب آپ ہی کے قبضہ میں ہر شئے کی پیشانی ،آپ ہی اول آپ سے پہلے کچھ نہیں آپ ہی آخر آپ کے بعد کچھ نہیں، آپ ہی باطن آپ کے علاوہ کچھ نہیں، ہمیں فقیرسے غنی بنادیجئے ہمارے قرض کو ادا کردیجئے۔ حضرت ابو مالک اشعریؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی سونے جائے تو یہ دعاء پڑھے۔ آمَنْتُ بِاللّٰهِ وَكَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ وَعْدَ اللّٰه حَقٌّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلُوْنَ اَللّٰهُمَّ أَعُوْذُ بِك مِن طَوَارَقِ هٰذا اللَّيْلِ إِلَّا طَارِقٍ يَطْرُقُ بِخَيْرٍ (مجمع الزوائد:۱۰/۱۲۴) ترجمہ:ایمان لایا میں اللہ پر،انکار کیا میں نے شیطان کا اللہ کا وعدہ حق ہے نبیوں نے اس کی تصدیق کی، اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں رات کے آنے والے سے مگر یہ کہ رات کو بھلائی سے آئے یعنی (رحمت الہی) حضرت انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب بستر پر تشریف لے جاتے تو یہ دعاء پڑھتے۔ اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ وَاسْتُرعَورَتِی وَادّعْنِی اَمانَتِیْ وَاقْضِ عِنِّی دَیْنِیْ (الادب المفرد:۱۲۰۹،الدعاء للطبرانی:۲۶۵) ترجمہ:اے اللہ ہمیں رزق عطا فرما ،میرے گناہوں کو چھپا،ہمیں ہماری امانت سپرد فرما،ہمارے قرض کو ادا فرما۔