انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سجدہ تلاوت میں حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ سجدہ تلاوت میں یہ دعاء پڑھ رہے تھے: اللَّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَکَ أَجْرًا وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَکَ ذُخْرًا وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِکَ دَاوُدَ (ترمذی،باب مایقول فی سجود القرآن،حدیث نمبر:۵۲۸) ترجمہ:اے اللہ اس کا ثواب اپنے پاس سے لکھ دے،گناہوں کا بوجھ دور کردے،اسے میرے واسطے اپنے پاس ذخیرہ مقرر کردے اورایسا قبول فرما جیسا کہ اپنے بندے داؤد سے قبول فرمایا۔