انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تاریخ کی ضرورت اوراس کے فوائد تاریخ ہم کو بزرگوں کے حالات سے واقف کرکے دل ودماغ میں ایک با برکت جوش پیدا کردیتی ہے،انسانی فطرت میں ایک خاص قسم کی پیاس اورخواہش ہے جو ممالک کی سیاحی،باغوں کی سیر اورکوہ و صحرا کے سفر پر آمادہ کردیتی ہے یہی فطری تقاضا ہے جو بچوں کو رات کو چڑے چڑیا کی کہانی اورجوانوں کو طوطا مینا کی داستان سننے پر آمادہ کرتا ہے اوریہی تقاضا ہے جو "فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ"کے حکم کی تعمیل اورتاریخی کتابوں کے مطالعہ کی طرف انسان کو متوجہ کرتا ہے،اس فطری تقاضے پر نظر فرما کر فطرتوں کے خالق نے کتب سماویہ میں چاشنی رکھی ہے،بنی اسرائیل کی کیسی عظیم الشان قوم تھی کہ "نَحْنُ أَبْنَاءُ اللَّهِ وَأَحِبَّاؤُه" تک کہہ گذرے ؛لیکن جب اپنے بزرگوں کے حالات سے بے خبر ہوتے گئے قعر مذلت میں گرتے گئے،اسی لئے خدائے تعالیٰ نے يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا ،کے الفاظ سے بار بار ان کو مخاطب فرمایا اوران کے بزرگوں کے حالات کو یاد دلایا ہے۔