انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت سلام نام ونسب سلام نام، سلسلہ نسب کی تصریح نہیں مل سکی؛مگراتنا معلوم ہے کہ حضرت عبدللہ ابن سلام کے بھانجے تھے۔ اسلام اسلام لانے کی کوئی تصریح کتب طبقات میں نہیں ملتی؛ البتہ مفسرین اس آیت کے ضمن میں حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ وغیرہ کے ساتھ آپ کا نام بھی لیا ہے: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ۔ (النساء:۱۳۶) ترجمہ: اے ایمان والو! ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پراور جوکتاب اس پرنازل کی گئی اور جوکتاب اس سے پہلے اللہ نے نازل کی۔ اس سے یہ قیاس ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ اسلام لائے ہوں گے۔