انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عورت کے شرمگاہ کی رطوبت کا حکم عورت کی شرمگاہ کے بالائی حصے جس کوفقہ کی اصطلاح میں فرجِ خارج کہتے ہیں، اس سے نکلنے والی رطوبت بالاتفاق حنفیہ کے یہاں پاک ہے، شرمگاہ کے اندرونی حصہ (فرجِ داخل) سے نکلنے والی رطوبت کے بارے میں اختلاف ہے کہ یہ پاک ہے یاناپاک؟ لیکن راجح قول پاک ہونے کا ہے لہٰذا کپڑے میں لگ جانے والی رطوبت راجح قول کے مطابق پاک ہے اور اس کودھونا ضروری نہیں، فقہاء کے اختلاف سے بچتے ہوئے احتیاطاً دھولیں تواور بہتر ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۳۰۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)