انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** محمد بن عبداللہ بن طاہر کی وفات محمد بن عبداللہ بن طاہر گورنرخراسان نے سنہ۲۵۳ھ میں بغداد کے اندر وفات پائی، محمد بن عبداللہ نے مرنے سے پیشتر اپنی قائم مقامی اور گورنری خراسان کے لیے اپنے بیٹے عبیداللہ کی نسبت وصیت کی تھی؛ مگرعبیداللہ کے دوسرے بھائی، طاہر بن محمد بن عبداللہ بن طاہر نے بھائی کی مخالفت کی، محمد بن عبداللہ کی نماز جنازہ پڑھانے پرہی آپس میں لڑپڑے، آخروصیت کے موافق عبیداللہ ہی باپ کا قائم مقام تسلیم کیا گیا؛ لیکن خلیفہ معتز نے پھرسلیمان بن عبداللہ بن طاہر کومحمد بن عبداللہ بن طاہر کا قائم مقام بنایا اور اس نے بغداد میں قیام کرکے مہمات متعلقہ کوانجام دینا شروع کیا