انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** آغاز جنگ غرض کہ موتہ میں دو غیر متوازن طاقتوں کے درمیان معرکہ آرائی ہوئی ، تعداد اور اسلحہ کسی اعتبار سے کوئی مناسبت نہ تھی، حضرت ابو ہریرہؓ کابیان ہے کہ انہو ں نے اتنے آبدار ہتھیاروں سے لیس زرق برق پوشاکوں میں ملبوس لشکر اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، جنگ کا آغاز ہوا تو ایک طرف تین ہزار مجاہدین تھے اور دوسری جانب دو لاکھ کالشکر جرّار تھا ، یہ پہلا موقع تھا کہ مسلمانوں کا مقابلہ تجربہ کا راور جنگ آزمودہ رومیوں سے ہو رہاتھا،