انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جمرہ عقبہ کی رمی حضرت جابرؓ کی حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ جمرہ کبریٰ آئے اورسات کنکری ماری اورہر کنکری پر تکبیر کہتے جاتے تھے۔ (الفتوحات:۵/۱۹) حضرت ابن مسعودؓ کے متعلق مروی ہے کہ جب وہ جمرہ عقبہ کی رمی فرماتے تو یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ حَجًّا مَبْرُوراً وَذَنْباً مَغْفُوراً (ابن شیبہ:۱۰/۳۷۲،حصن:۲۹۹) ترجمہ:اے اللہ حج کو قبول ،گناہ کو معاف فرمائیے۔ صاحب محیط حنفی نے بیان کیا کہ یہ پڑھے: بسم اللہ واللہ اکبر رغما للشیطان وحزبہ (ہدایۃ السالک:۳/۱۱۱۲) حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہر رمی کے بعد(اللہ اکبر کے بعد) یہ پڑھتے: اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ بِالْھُدیٰ وَقَوِّنِیْ بِالتَّقْویٰ وَاجْعَلِ الْآخِرَۃَ خَیْراً لِی مِنَ الْاُوْلٰی (ہدایۃ السالک:۳/۱۱۱۲) بہتر یہ ہے کہ رمی کے وقت تکبیر جو سنت سے ثابت ہے اس کے بعد دعائے ابن مسعود" اللھم اجعلہ" کو شامل کرے