انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ابولہب کی بیوی بیہقی نے اسماء بنت ابی بکر سے روایت کی ہے کہ ابولہب کی بیوی حمالۃ الحطب کو جب سورۂ تبت یدا ابی لہب کا مضمون معلوم ہواتو ایک پتھر لے کر نبی کریمﷺ کو مارنے کی غرض سے آئی آنحضورﷺ اس وقت مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے جب ابو لہب کی بیوی قریب پہنچی تو اس کو سوائے ابوبکر کے اور کوئی نظر نہ آیا صرف ابوبکر اس کو نظر آئے؛ حالانکہ وہیں آنحضورﷺ بھی تشریف رکھتے تھے مگر خدا نے حضور ﷺ کی طرف سے اس کو اندھا کردیا ،ابوبکر سے کہنے لگی تمہارے ساتھی کہاں ہیں میں نے سنا ہے کہ وہ میری برائی بیان کرتے ہیں خدا کی قسم اگر میں ان پائی تو ان کےمنہ پرپتھر مارتی یہ کہہ کر ناکام واپس چلی گئی۔