انوار اسلام |
س کتاب ک |
تدفین کے بعد دونوں ہاتھ اُٹھا کردُعا کرنا کیسا ہے؟ تدفین کے بعد قبر پرمیت کے لئے دُعاء استغفار بھی مستحب ہے، رسول اللہ ﷺ جب تدفین سے فارغ ہوتے توصحابہ رضی اللہ عنہم سے فرماتے اپنے بھائی کے لئے استغفار کرو اور ثابت قدمی کے لئے دُعا کرو، اس لئے کہ اس وقت اس سے سوال کیا جارہا ہے؛ چنانچہ فقہاء نے بھی تدفین کے بعد دُعا کومستحب قرار دیا ہے، دُعاء میں چونکہ ہاتھ اُٹھانے کی گنجائش ہے اس لئے ہاتھ اُٹھا کردُعاء کرسکتا ہے؛ البتہ دُعا کے وقت قبلہ کی طرف رخ ہو، نہ کہ قبر کی طرف، قبر کی طرف ہاتھ اٹھا کردعا کرنے سے فقہاء نے منع کیا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۹۷،۱۹۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۹/۱۴۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)