انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** نبی کے لفظی معنی نبی، نَبْوَۃ، نَبَاوَۃ اور نُبُوَّۃ سے مشتق ہے جس کے معنی بلند و بالا کے ہیں،نبی قوم میں سے سب سے اونچے درجے کا فرد ہوتا ہے، درجہ و مقام اور عظمت و شان میں کوئی اس کے برابر نہیں ہوتا، اس لیے اسے نبی کہتے ہیں، البتہ اسے نبی ء کہا جائے تو یہ نباء (بمعنی خبر) سے مشتق ہوگا یعنی خبریں پانے والا، سو جو شخص خدا تعالی کی طرف سے خبریں پائے اوران خبروں میں قطع و یقین ہو، ظن و تخمین نہ ہو تو اس خبر یافتہ کو نبی (مہموز اللام) کہیں گے،ملا علی قاریؒ کی رائے میں نبی کو ہمزہ سے بولنا زیادہ اچھا ہے، لانہ مخبر من جھۃ اللہ تعالی بمالا یخبر بہ غریہ، کیونکہ نبی کو حق تعالی کی جانب سے ان چیزوں کی خبر دیجاتی ہے جن کی خبر اوروں کو نہیں دیجاتی،بعض روایات میں اس کے مہموز ہونے پر انکار ہے، سو پہلے معنی زیادہ مناسب ہیں ۔