انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صبح وشام پڑھی جانے والی دعائیں صبح کو یہ دعا پڑھ لے حضرت شداد بن اوس ؓ روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو صبح کو یہ دعاء پڑھ لے اگر اسی دن مرجائے تو شہید ہو،اگر اسی رات مرجائے تو شہید مرے،ابن سنی ابوداؤد، اوربخاری میں ہے کہ جنت میں داخل ہو۔ اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ أَبُوءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَيَّ وَأَبُوءُ لَکَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ (بخاری،باب مایقول اذا اصبح،حدیث نمبر:۵۸۴۸) ترجمہ: اے اللہ آپ میرے پالنے والے ہیں،آپ کے سوا کوئی معبود نہیں،آپ نے ہمیں پیدا کیا،میں آپ کا غلام ہوں اور حتی الوسعۃ آپ کے عہد ووعدےپر قائم ہوں، میں اپنے کئے ہوئے کی برائی سے تیری الوسعۃ آپ کے عہد ووعدے پر قائم ہوں، میں اپنے کئے ہوئے کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، تیری نعمت کا جو مجھ پر ہے اقرار کرتا ہوں اورہر گناہ کا معترف ہوں آپ مجھے بخش دیں کہ تیرے سوا کوئی گناہ کو نہیں بخش سکتا۔ حضرت ابوبکرصدیقؓ فرماتے ہیں کہ میں رسول پاک ﷺ سے درخواست کی کہ اے اللہ کے رسول ہمیں کچھ دعائیں بتادیں کہ صبح و شام اسے پڑھا کروں،آپ نے فرمایا یہ دعاء پڑھو۔ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنْتَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ وَالْمَلَائِكَةُ يَشْهَدُونَ أَنَّکَ لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ فَإِنَّا نَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ أَنْفُسِنَا وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ وَشِرْكِهِ (سنن ابی داؤد،باب مایقول اذا اصبح،حدیث نمبر:۴۴۲۰) ترجمہ: اے اللہ زمین وآسمان کے پیدا کرنے والے،غیب وحاضر کے جاننے والے ہر چیز کے پالنے والے اور اس کے مالک، گواہی دیتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں تیرے سوا، اپنے نفس اورشیطان مردود اوراس کے شرک کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں۔