انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** چنگیز خاں کی ولادت ۲۰ ذیقعد ۵۴۹ ھ کو میسو کا بہادر کے یہاں ایک لڑکا پیدا ہوا۔ اسی سال مغولستان کے قاآن اکبر یعنی بادشاہ اعظم کا انتقال ہوا تھا جس کا نام تموچین تھا، لہذا میسو کا بہادر نے اپنے اس بیٹے کا نام تموچین رکھا جو بعد میں چنگیز خاں کے نام سے مشہور ہوا ۵۶۲ھ میں میسو کا بہادر فوت ہوا تو تموچین کی عمر صرف تیرہ سال کی تھی، میسو کا بہادر کے بعد تموچین اپنے چھوٹے سے علاقے کا بادشاہ وفرماں روا قرارپایا،مگر لوگوں نے اُس کو کم عمر اورکم حیثیت سمجھ کر اُس کی سرداری وسروری سے انکار کیا اور بغاوت وسرکشی کے آثار نمایاں ہوئے۔