انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت خراش بن امیہ کی سفارت چونکہ معاملہ نا تمام رہ گیا آنحضرت ﷺ نے حضرت خراشؓ بن امیہ کو قریش کے پاس بھیجا؛ لیکن قریش نے ان کی سواری کے اونٹ کو جو خاص رسول اللہ ﷺ کی سواری کا تھا مار ڈالا اور خود ان پر بھی یہی گذرنے والی تھی ؛لیکن قبائل متحدہ کے لوگوں نے بچا لیا اور وہ کسی طرح جان بچا کر چلے آئے، اب قریش نے ایک دستہ بھیجا کہ مسلمانوں پر حملہ آور ہو؛ لیکن یہ لوگ گرفتار کرلئے گئے، گو یہ سخت شرارت تھی ؛لیکن آپ ﷺ نے عفو و در گذر سے کام لیا اور سب کو چھوڑ دیا اور معافی دے دی ،