انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** رات کا قرآنی وظیفہ حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا،رات میں جو شخص ۴۰ آیتیں پڑھ لے گا،وہ غافلین میں شمار نہ ہوگا،جو ۱۰۰آیتیں پڑھ لے گا وہ قانتین میں شمار ہوگا، جو ۲۰۰ آیتیں پڑھ لے گا قرآن اس سے محاجہ(اس کے خلاف حجت)نہ کرےگا، اور۵۰۰ آیتیں پڑھ لے گا اس کے لئے ایک قنطار ثواب لکھا جائے گا۔ (ابن سنی:۶۲۲،بسند ضعیف) حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ نبی پاک ﷺ ہر رات سورہ بنی اسرائیل اورسورہ زمر پڑھا کرتےتھے۔ (حاکم:۲/۴۳۴،ابن سنی:۶۲۸) حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ ہر رات سورہ آل عمران کی آخری دس آیتیں پڑھتے تھے۔ (ابن سنی:۶۳۵) حضرت عائشہؓ کی روایت ہے کہ آپ ﷺ ہر رات الم سجدہ پڑھتے تھے۔ (سیرۃ ابن ہشام:۷/۳۹۵) حضرت عرباض بن ساریہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ رات کو مسبحات کی تلاوت فرماتے تھے۔ (ابوداؤد:۶۸۹) حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا حضرت جبرئیل نے ہمیں حکم دیا جب تک سورہ حم سجدہ اورسورہ تباک الذی نہ پڑھ لوں نہ سوؤں۔ (درمنثور:۷/۲۲۳)