انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز جنازہ کی صفوں میں فصل ہونا چاہئے؟ صلوۃِ مطلقہ میں رکوع سجدہ ہوتا ہے، دوصفوں کے درمیان اتنی خالی جگہ چھوڑی جاتی ہے کہ رکوع سجدہ سنت کے موافق ادا ہوسکے، نماز جنازہ میں اس کی ضرورت نہیں، قریب قریب صفیں ہوں تب بھی درست ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۹۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۹۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)