انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
احادیث میں جن باتوں پر شہادت کا وعدہ ہے وہ باتیں اگر فاسق میں ہوں تو کیا حکم ہے؟ اللہ تعالیٰ جس بندہ پر اپنی رحمت نازل کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے وہ کسی قانون کا پابند نہیں ہے، وہ چاہے تو بڑے سے بڑے فاسق کے سارے گناہ معاف کردے، بے تردّد جنت میں بھیج دے اور چاہے تو چھوٹے سے چھوٹے عمل پر بہت بڑا اجر دے دے اور چاہے تو چھوٹی سی بات پر بھی گرفت کرے، اس کے یہاں دو قسم کی عدالت ہے: ایک عدل کی اور ایک فضل کی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۹/۲۹۳، مکتبہ شیخ الاسلام ، دیوبند۔)