انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قضاء نماز پڑھتے وقت جماعت قائم ہوجائے تو کیا کیا جائے؟ قضاء نماز شروع کرنے سے قبل ہی جماعت قائم ہوجائے تو بھی صاحبِ ترتیب پہلے قضاء نماز پڑھے اس کے بعد ہوسکے تو جماعت میں شامل ہوجائے اور غیر صاحبِ ترتیب قضاء نہ پڑھے بلکہ جماعت میں شامل ہو اور اگر قضاء نماز شروع کرنے کے بعد جماعت قائم ہو تو قضاء نماز ختم نہ کرے، چاہے صاحب ترتیب ہو یا نہ ہو۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۵۹، زکریا بکڈپو، دیوبند)