انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حدیث بیشک برحق ہے خلاصۃ یہ کہ حدیث بے شک برحق ہے، تاریخ نبوت بتلاتی ہے کہ انبیاء کرام کے پیچھے افاضہ الہٰی پوری عصمت سے کارفرمارہا ہے، حدیثیں لوگوں نے فرضی بھی گھڑیں تو اللہ تعالی نے حدیث کی حفاظت کے لیے ایسے نقاد ائمہ فن پیدا کئے جنہوں نے ہر صحیح و سقیم کو پرکھا اور فن حدیث کو نکھار کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دکھلایا، خدا کا شکر ہے کہ آج علماء کے سامنے ذخیرہ حدیث اسی علمی حفاظت اورفنی صیانت کے ساتھ موجود ہے۔ قواعد حدیث مرتب ہیں، اسماء الرجال کے ذخیرے موجود ہیں، شروح لکھی جاچکی ہیں اور آج تک کسی قوم نے اپنے پیغمبر کے اقوال وافعال کے گرداخذوروایت اورفہم ودرایت کے وہ پہرے نہیں دیئے جن سے آج تاریخ اسلام بجا طورپر مالا مال ہے۔