انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جن کی دعا قبول نہ ہوگی مرتکب حرام کی دعاء حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا اے لوگو!اللہ پاک ہے پاک کے علاوہ نہیں قبول کرتا، مومنین کو وہی حکم دیا ہے جو پیغمبروں کو حکم دیا ہے کہ اے پیغمبرو!پاکیزہ رزق کھاؤ ،نیک عمل کرو، میں جانتا ہوں جو تم کرتے ہو اورفرمایا اے ایمان والے جو میں نے پاک رزق دیا ہے وہ کھاؤ، پھر آپ نے ذکر کیا اس آدمی کا جو دور دراز کا سفر کیا ہے، پراگندہ بال ہے،آسمان کی طرف پھیلائے اے پروردگار اے پروردگار پکاررہا ہے اور اس کا کھانا حرام،پینا حرام،لباس حرام،حرام سے پرورش ہوئی، تو پھر اس کی دعاء کیسے قبول ہو۔ (مسلم:۱/۳۲۶،ترمذی:۲/۱۲۸،کنزالعمال:۲/۵۰)