انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وضو کے آداب مندرجہ ذیل چیزیں وضو میں مستحب ہیں: (۱) وضو کرنے کے لئے بلند جگہ پر بیٹھنا ، تاکہ استعمال شدہ پانی کے چھینٹے نہ لگنے پائیں۔ حوالہ الجلوس في مكان مرتفع؛ تحرزاً عن الغسالة(الفقه الاسلامي وادلته آداب الوضوء أو فضائله ۳۵۲/۱) بند (۲) قبلہ کے جانب رخ کر کے بیٹھنا (قبلہ رخ ہو کر بیٹھنا) ۔حوالہ استقبال القبلة؛ لأنها أشرف الجهات ولأنها حالة أرجى لقبول الدعاء (الفقه الاسلامي وادلته آداب الوضوء أو فضائله ۳۵۲/۱) بند (۳) دوسروں سے مدد نہ لینا ۔ حوالہ عن أبي الجنوب قال :رأيت عليا يستقي ماء لوضوئه فبادرته أستقي له فقال :مه يا أبا الجنوب فإني رأيت عمر يستقي ماء لوضوئه فبادرته أستقي له فقال :مه يا أبا الحسن فإني رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم يستقي ماء لوضوئه فبادرته أستقي له فقال :مه يا عمر فإني أكره أن يشركني في طهوري أحد(مسند ابي يعلي۲۰۰/۱) بند (۴) لوگوں کی سی باتیں نہ کرنا۔ حوالہ عدم التكلم بكلام الناس، بلا ضرورة؛ لأنه يشغله عن الدعاء المأثور. (الفقه الاسلامي وادلته آداب الوضوء أو فضائله ۳۵۲/۱) بند (۵) وضو کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول دعائیں پڑھنا۔ حوالہ عن أبی موسى أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وتوضأ فسمعته يدعو يقول اللهم اغفر لي ذنبي ووسع لي في داري وبارك لي في رزقي سنن الکبری للنسائی:۶/۲۴، حدیث نمبر:۹۹۰۸ ۔ بند (۶) دل کی نیت اور زبان کے تلفظ کو اکٹھا کرنا۔ حوالہ وَمَحَلُّهَا الْقَلْبُ وَالتَّلَفُّظُ بِهَا مُسْتَحَبٌّ (الهندية الْفَصْلُ الثَّانِي فِي سُنَنِ الْوُضُوءِ: ۸۷/۱) بند (۷) دونوں کانوں کے مسح کرتے وقت سوراخ میں تر انگلی کا داخل کرنا۔حوالہ عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ ابْنِ عَفْرَاءَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَأَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فِي حُجْرَيْ أُذُنَيْهِ (ابوداودبَاب صِفَةِ وُضُوءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ۱۱۲ ) بند (۸) اپنی کشادہ انگوٹھی کو حرکت دینا۔حوالہ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ حَرَّكَ خَاتَمَهُ(ابن ماجه بَاب تَخْلِيلِ الْأَصَابِعِ ۴۴۳) بند (۹) ہاں اگر انگوٹھی تنگ ہو تو وضو کے صحیح ہونے کے لئے اس کو حرکت دینا ضروری ہے۔ حوالہ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ حَرَّكَ خَاتَمَهُ(ابن ماجه بَاب تَخْلِيلِ الْأَصَابِعِ ۴۴۳) عَنْ خَالِدٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّ وَفِي ظَهْرِ قَدَمِهِ لُمْعَةٌ قَدْرُ الدِّرْهَمِ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ (ابوداود بَاب تَفْرِيقِ الْوُضُوءِ: ۱۴۹) انگوٹھی تنگ ہو توپانی نہیں پہنچے گا اور وضو مکمل نہ ہوگا جیساکہ مذکورہ روایت میں پیر کے معمولی حصہ پر خشک رہنے سے وضو نہ ہونا سمجھ میں آتا ہے۔ بند (۱۰) اپنے بائیں ہاتھ کو ناک کی ریزش نکالنے کے لئے استعمال کرنا۔ حوالہ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيُمْنَى لِطُهُورِهِ وَطَعَامِهِ وَكَانَتْ يَدُهُ الْيُسْرَى لِخَلَائِهِ وَمَا كَانَ مِنْ أَذًى (ابوداود بَاب كَرَاهِيَةِ مَسِّ الذَّكَرِ بِالْيَمِينِ فِي الِاسْتِبْرَاءِ ۳۱) بند (۱۱) اگر وضو کرنے والا اس معذور کے حکم میں نہ ہو، جس کو ہر وقت کی نماز کے لئے وضو کرنا ضروری ہوتا ہے تو وقت آنے سے پہلے وضو کرنا ۔حوالہ وَمِنْ الْأَدَبِ …وَتَقْدِيمُ الْوُضُوءِ عَلَى الْوَقْتِ ،(عالمگيري الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي الْمُسْتَحَبَّاتِ ۱۰۲/۱) بند (۱۲)جب وضو سے فارغ ہو جائے تو قبلہ رخ ہو کر یوں پڑھے: أَشْھَدُ أَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ ، وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہْ ، اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ ،میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ تنے تنہا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں اے اللہ! مجھے توبہ کرنے والوں میں سے کردیجئے۔حوالہ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنْ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنْ الْمُتَطَهِّرِينَ فُتِحَتْ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ(ترمذي بَاب فِيمَا يُقَالُ بَعْدَ الْوُضُوءِ۵۰) بند