انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** رومی ہارون الرشید کے انتقال سے چند روز بعد قیصر روم نقفور بھی جنگ برجان میں مارا گیا، اس کی جگہ اس کا بیٹا تخت نشین ہوا، دومہینے کے بعد وہ بھی مرگیا تواس کی بہن کا داماد میکائیل بن جرجیس تخت نشین ہوا اور دوسرے سال سنہ۱۹۴ھ میں رومیوں نے اس کے خلاف بغاوت کی تووہ دارالسلطنت چھوڑ کردرویشوں اور رہبانوں میں جاشامل ہوا، تب رومیوں نے اپنے سپہ سالار الیون نامی کوتخت پربٹھایا، غرض جس زمانے میں ہارون کی سلطنت میں اندرونی فسادات رونما ہورہے تھے اُس زمانے میں رومیوں کی سلطنت بھی اسی قسم کی پیچیدگیوں میں مبتلا تھی۔