انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دعاء کی ابتداء فضالہ بن عبید کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی پاک ﷺ کے پاس بیٹھے تھے کہ ایک شخص آیا اوراس نے نماز پڑھی اوریہ دعاء کی : اللھم اغفرلی وارحمنی آپ نے اس سے فرمایا تم نے جلدی کی،جب نماز پڑھ چکو تو بیٹھ جاؤ،اللہ کی تعریف کرو جس کا وہ اہل ہے پھر مجھ پر درود بھیجو پھر دعاء کرو،ایک دوسرا شخص آیا اس نے اللہ کی تعریف کی اور نبی پاک ﷺ پر درود بھیجا آپ نے ان سے فرمایا " اے نماز پڑہنے والے دعاء کرو قبول کی جائے گی۔ (ترمذی:۲/۱۸۶،۳۶۷۶) فائدہ: آداب دعاء میں سے ہے کہ اول آخر درود شریف پڑھ کر دعاء کرے۔