انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تہجد پڑھتے ہوئے کوئی دیکھ لے تو خوش ہونے کا کیا حکم ہے؟ تہجد کی نماز پر کسی کے اطلاع ہونے پر اس لئے خوشی ہو کہ یہ مجھ کو بڑا نمازی سمجھے گا اور اس کے دل میں میری عظمت ہوگی، شیطانی وسوسہ ہے، اس سے اپنے قلب کو پاک کرنا چاہئے اور کسی کے دیکھنے پر رکوع سجدہ لمبا کرنا اور اچھی طرح کرنا ریاء کاری اور اس کے ثواب سے محرومی ہے اور قابل مؤاخذہ ہے، اعاذنا اللہ۔ البتہ اگر دل میں خوشی صرف اس وجہ سے ہو کہ مجھ ک دیکھ کر اس کو بھی عمل کی توفیق ہوگی اور وہ عمل کرے گا تو مجھے بھی ثواب ملے گا یا خوشی طبعاً ہو کہ بفضلہٖ تعالیٰ مجھے عمل کی توفیق لی اور اس نے اچھی حالت میں مجھے دیکھا اور یہ شخص میرے عمل پر گواہ ہوگا تو یہ صورت ریاء کاری میں داخل نہ ہوگی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۲۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)