انوار اسلام |
س کتاب ک |
مسبوق کو امامت میں نائب بنایا جائے تو کیا حکم ہے؟ مسبوق شخص کو امامت کے لئے آگے بڑھنے سے گریز کرنا چاہئے اور خود امام کو بھی چاہئے کہ ایسے شخص کو تکمیلِ نماز کے لئے اپنا نائب نہ بنائے۔ لیکن اگر مسبوق کو آگے بڑھا ہی دیا اور مسبوق کو معلوم ہو کہ امام کتنی رکعتیں پڑھا چکا تھا، تو وہ مقتدیوں کے سلام تک نماز پڑھائے اور سلام سے پہلے کسی ایسے شخص کو اپنا نائب بنادے جو شروع سے نماز میں شریک ہو، وہ سلام پھیردے اور اس کے ساتھ دوسرے مقتدی بھی سلام پھیردیں اور مسبوق اپنی نماز پوری کرلے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۹۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)