انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بیان السبحان یہ علامہ سیدعبدالدائم جلالی کی تفسیر ہے جو آٹھ جلدوں میں ہے، جسے وسیم فائن آرٹ دیوبند پریس نے شائع کیا ہے، اس تفسیر کی دوخوبیاں ہیں جیسا کہ مؤلف نے اس کو خود واضح کیا ہے؛ چنانچہ فرماتے ہیں: "بحمد للہ میں نے اپنی اس تفسیر کی تالیف میں اکابر ائمہ کی تفسیروں کو پیش نظر رکھا ہے اور انہی سے اقتباس کیا ہے؛ لیکن آیت کا مطلب بیان کرنے کے بعد دوباتوں کا اضافہ کیا ہے، نکات قرآن بیان کئے ہیں کیوں کہ قرآن مجید اس متکلم کا کلام ہے جو حکمت وفصاحت کا پیدا کرنے والا ہے، اس کا کلام تمام اُمور حکمت وفصاحت اور نکات ومعرفت کا سرچشمہ ہے؛ لہٰذا بے جا نہیں کہ ہم بقدر امکان غور کرکے اس سربستہ راز کو سمجھنے اور جان لینے کی کوشش کریں"۔ مقصود بیان بھی ہرآیت یاچند آیات کے مجموعہ کے بعد ظاہر کیا گیا ہے؛ تاکہ عام لوگ جو زبان عربی سے واقف نہیں ہیں، اس کو بھی معلوم ہوجائے کہ کلام پاک کی اس آیت یاآیات کے مجموعہ کا حاصل اور مقصود کیا ہے؟ اور ہم کو اس سے اصلاح عقیدہ، درستی اخلاق اور تکمیل انسانیت کا کیا سبق ملتا ہے، اس تفسیر کو مولانا عبدالدائم نے چالیس سال کی محنت شاقہ کے بعد مرتب ومکمل کیا ہے، آیتوں کا ترجمہ اتنا صاف وسلیس بامحاورہ اور عام فہم ہے کہ ہرشخص ہرآیت کا مطلب سمجھ سکتا ہے، ترجمہ کے بعد آیتوں کا باہمی ربط، شان نزول اور معنی ومفہوم پر بہت خوش اسلوبی سے روشنی ڈالی گئی ہے کہ عام آدمی بھی ادنیٰ غور فکر سے انھیں سمجھ سکتا ہے۔