انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دوسروں سے استفادہ کا اثر ہونا ضروری تھا اس لئے گو انہیں آنحضرتﷺ کی خدمت میں زیادہ رہنے کا موقع نہیں ملا، لیکن انہوں نے اپنے ذوق، شوق اورتلاش وجستجو سے دینی علوم میں پوری دستگاہ بہم پہنچالی تھی، ان کو اپنے مخالفین سے بھی علمی استفادہ میں عار نہ ہوتا تھا اورجب اس قسم کے مسائل پیش آتے تھے جن کے متعلق انہیں علم نہ ہوتا تھا تو حضرت علیؓ کی طرف رجوع کرتے تھے ۔ ایک دفعہ ایک شخص نے ایک شخص کو اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستر پایا اور اشتعال میں آکر ان میں سے ایک کو قتل کردیا، امیر معاویہؓ اس کے متعلق کوئی فیصلہ نہ کرسکے اورابو موسیٰ اشعری کو لکھا کہ حضر ت علیؓ سے دریافت کرکے مجھے اطلاع دو،ابو موسی نے حضرت علی سے پوچھا،حضرت علی نے واقعہ سن کر استعجاباً فرمایا، اس قسم کے واقعات میرے یہاں نہیں ہوتے میں تم کو قسم دلاتا ہوں کہ اصل واقعہ بیان کرکے مجھے حقیقت حال سے آگاہ کرو، ابو موسیٰ نے کہا معاویہ نے آپ سے پوچھا ہے فرمایا اگر قاتل چار گواہ نہ لاسکے تو اس قتل کا ذمہ دار ہوگا۔ (مؤطا امام مالک القضاء فیمن وجدمع امراتہ ر جلا)