انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مصر پر قبضہ مصر میں عبد الرحمن بن حجدم ابن زبیرؓ کی دعوت میں مصروف تھا، اس لئے شام سے فراغت کے بعد مروان مصر کی طرف بڑھا، عبدالرحمن اس کے مقابلہ کے لئے نکلا، اس کے نکلنے کے ساتھ دوسری سمت سے عمرو بن سعید اموی مصر میں داخل ہوگیا عبدالرحمن سے کچھ نہ بن پڑا اور اس نے گھبرا کر سپرڈالدی اورمصر میں بھی مروان کی بیعت ہوگئی ،مصر پر قبضہ کے بعد مروان دمشق واپس جارہا تھا کہ راستہ میں اطلاع ملی کہ عبدالرحمن بن زبیرؓ کے بھائی مصعب دمشق پہنچ گئےہیں، یہ سن کر مروان نے فورا ًعمروبن سعید کو مصعب کے اخراج کے لئے آگے روانہ کردیا، اس نے دمشق پہنچ کر مروان کے پہنچنے کے قبل ہی مصعب کو نکال دیا اورمروان پایہ تخت میں داخل ہوگیا۔