انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز کی حالت میں اگر کوئی لکھی ہوئی چیز پڑھ لے تو ایسی صورت میں نماز ادا ہوگی یا نہیں؟ اگر مسجد میں قبلہ والی دیوار پر کچھ لکھا ہو، مثلاً: ‘‘مسجد میں دنیا کی باتیں منع ہیں’’، یا کوئی آیت یا حدیث لکھی ہو اس کو قصداً اور دل سے پڑھنا اور سمجھنا مکروہ ہے، البتہ نماز فاسد نہ ہوگی اور اگر پڑھنے میں زبان کی حرکت ہوئی تو یہ تلفظ ہوا اس سے نماز فاسد ہوجائے گی اور بلا قصد وارادہ اتفاقاً نظر پڑجائے تو معاف ہے، مکروہ نہیں، مگر نظر جمائے نہ رکھے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۴۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)