انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۸)سالم بن عبداللہ بن عمرؒ (۱۰۶ھ) فقیہ مدینہ حضرت سالمؓ حضرت عمرؓ کے پوتے، علم وعمل کے جامع اور اپنے زمانہ کے الفقیہ اور الحجہ تھے، اپنے والد حضرت عبداللہ بن عمرؓ، حضرت ام المؤمنینؓ، حضرت ابوہریرہؓ، رافع بن خدیجؓ، حضرت سفینہؓ اور افضل التابعین حضرت سعید بن المسیبؒ سے علم حاصل کیا اور حدیث پڑھی، آپؒ سے عمروبن دینارؒ، امام زہریؒ، صالح بن کیسانؒ، موسیٰ بن عقبہؒ اور حضرت حنظلہ بن ابی سفیانؒ نے تعلیم پائی، خطیب تبریزیؒ لکھتے ہیں: "احدفقہاء المدینۃ من سادات التابعین وعلمائہم وثقاتہم"۔ (الاکمال:۶۰۳) ترجمہ: مدینہ کے فقہا میں سے ایک تھے سادات تابعین میں سے تھے، ان کے علماء اور ثقہ لوگوں میں سے تھے۔