انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت سعد بن خولہ ؓ نام ونسب سعد نام، والد کا نام خولہ تھا، یہ عجمی نژاد یمنی مسکن اوربنو عامر بن لوئی کے حلیف تھے۔ اسلام وہجرت حضرت سعد سابقین اسلام میں تھے، حضرت جعفرؓ کے ساتھ حبشہ کی ہجرت کی وہاں سے مدینہ آئے اور کلثوم بن ہدم کے یہاں قیام پذیر ہوئے۔ (ابن سعد،جلد۳،ق۱:۲۹۷) غزوات بدر،احد،خندق اورحدیبیہ میں آنحضرتﷺ کے ساتھ تھے اوربدر میں پچیس سال کی عمر تھی۔ (ابن سعد،جلد۳،ق۱:۲۹۷) وفات حجۃ الوداع میں آنحضرتﷺ کے ساتھ مکہ گئے،یہیں بیمار پڑے اور وفات پاگئے،(مسلم :۱/۵۸۷،طبع مصر) مہاجرین کے لیے مکہ میں مرنا آنحضرتﷺ پسند نہ فرماتے تھے، اس لیے سعد کی وفات سے بہت محزون ہوئے۔ (ابن سعد،جلد۳،ق۱:۲۹۷) اولاد آپ کی وفات کے دوہی ایک دن بعد آپ کی بیوی سبیعہ بنت حارث کے بطن سے ایک اولاد ہوئی؛لیکن کچھ ہی دنوں کے بعد فوت ہوگئی