انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جب سفر میں سحر کا وقت ہو حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ جب آپ ﷺ حالت سفر میں ہوتے اور سحر کا وقت (یعنی صبح صادق کے قریب) ہوجاتا تو آپ یہ دعا پڑھتے سَمِعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللَّهِ وَحُسْنِ بَلَائِهِ عَلَيْنَا رَبَّنَا صَاحِبْنَا وَأَفْضِلْ عَلَيْنَا عَائِذًا بِاللَّهِ مِنْ النَّارِ (مسلم،باب التعوذ من شرما عمل ومن شرما،حدیث نمبر:۴۸۹۵) ترجمہ:سنایا سنانے والے نے اللہ کی تعریف،اس کی آزمائش بہتر ہے ہم پر،ہمارے رب ہمارا رفیق بن جا ہم پر فضل فرما، خدا کی پناہ جہنم سے۔