انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سنن ابنِ ماجہ کا صحاحِ ستہ میں شمار علماءِ حدیث میں اختلاف رہا ہے کہ صحاحِ ستہ میں چھٹی کتاب کونسی ہے؟ ابنِ صلاح (۶۴۲ھ) اور امام نووی (۶۷۶ھ) نے پانچ کتابوں کو مرکزی حیثیت میں رکھا ہے؛ حالانکہ اس سے پہلے حافظ ابوالفضل محمد بن طاہر المقدسی (۵۰۷ھ) اطراف الکتب الستۃ اور شروط الائمہ میں اور حافظ عبدالغنی مقدسی (۶۰۰ھ) اپنی تالیفات میں سنن ابنِ ماجہ کوصحاحِ ستہ میں شمار کرچکے تھے، خطیب تبریزی (۷۴۳ھ) نے بھی الاکمال فی اسماء الرجال میں سنن ابنِ ماجہ کے ساتھ چھ کتابوں کے رجال کوجمع کیا ہے۔