انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ڈرینچ سے قریب کنواں یا بورنگ ڈالا جاسکتا ہے؟ جس مقام پر بیت الخلاء کا ٹینک بنا ہوا ہو یا ڈرینج کی نالیاں جہاں سے گزرتی ہوں وہاں کتنی دُوری پرکنواں کھودا جاسکتا ہے، یا پائب کیا جاسکتا ہے؟ یہ بھی ایک اہم مسئلہ ہے، بعض فقہاء نے ایسی گندی جگہوں سے پانچ یاسات ہاتھ کے فاصلے سے کنواں کھودنے کی اجازت دی ہے؛ لیکن حقیقت یہ ہے کہ زمین کی سختی ونرمی کے لحاظ سے یہ مقدار مختلف ہوسکتی ہے؛ لہٰذا ماہرینِ اراضیات اور تجربہ کار حضرات جتنا فاصلہ بتلائیں اتنے فاصلہ سے کنواں وغیرہ کھودنا چاہیے، اگرمناسب فاصلہ قائم نہ رکھا گیا اور کنویں کے پانی میں بو، مزا، یا رنگ کو متغیر اور نجاست سے متاثر پایا گیا تو یہ پانی ناپاک ہوگا (جدید فقہی مسائل:۱/۱۱۸، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۳۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)