انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جماعتِ فجر چھوڈ کر تجارتی کاموں میں مشغول ہوجانا کیسا ہے؟ صبح صادق سے پہلے اپنی بیوپاری کی جگہ پہنچ جانے میں کوئی حرج نہیں، پھر اعلیٰ درجہ یہ کہ مسجد میں فجر کی نماز باجماعت ادا کریں، جس کا حق آپ مسجد میں ادا کریں گے وہ آپ کے بیوپار کو اس کی وجہ سے فیل ہونے نہیں دےگا، جس قدر آمدنی آپ کو اس بیوپار سے ہوتی ہے اس سے کہیں زیادہ نماز باجماعت کا اجر ہے، جو پیسہ آپ کے مقدر کا ہے وہ آپ کو مل کر رہےگا، انتظارِ جماعت کی وجہ سے وہ ہرگز ضائع نہیں ہوگا، تاہم اگر اتنی گنجائش نہیں تو مسجد سے ہٹ کر کسی اور کو ساتھ لے کر جماعت کرلیں، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ فضل وکرم کا معاملہ فرمائیں گے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۴۲۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)