انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ذبح كےسنن وآداب (۱)ذبح کرتے وقت ذبح کرنے والے كا اللہ کا نام لینا البتہ اگر بھولے سے چھوٹ گیا تو جائز ہوگا ورنہ نہیں۔حوالہ وَمَا لَكُمْ أَلَّا تَأْكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ(الانعام: ۱۲۴) عَنْ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي الْخَطَأَ وَالنِّسْيَانَ وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ(ابن ماجه بَاب طَلَاقِ الْمُكْرَهِ وَالنَّاسِي ۲۰۳۳) بند (۲)جس چیز سے ذبح کیا جارہا ہے وہ دھار رکھنے والا ہواورذبح میں کاٹی جانے والی رگوں اور نالیوں کو کاٹ سکتا ہو اس لیے کہ شریعت نے ذبح کا ایسا طریقہ مقرر کیا جس سے جانور کو کم سے کم تکلیف ہو ۔ حوالہ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ ثِنْتَانِ حَفِظْتُهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ فَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ(مسلم بَاب الْأَمْرِ بِإِحْسَانِ الذَّبْحِ وَالْقَتْلِ وَتَحْدِيدِ الشَّفْرَةِ۳۶۱۵)وندب إحداد شفرته قبل الاضجاع(الدر المختاركتاب الذبائح ۶۰۶/۵) بند (۳)اونٹ میں نحر افضل ہے اور باقی تمام جانوروں میں ذبح، پھر بھی اونٹ کو ذبح اورباقی جانوروں کو ‘نحر’ کرنے سے جانور حلال ہوجائے گا اس لیے کہ مقصود دم سائل (فاسد خون) کو جسم سے نکالدینا ہے اور وہ ‘نحروذبح’ دونوں میں سے کسی سے بھی ہوجائے گا۔ حوالہ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ… وَنَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ سَبْعَ بُدْنٍ قِيَامًا(بخاري بَاب نَحْرِ الْبُدْنِ قَائِمَةً ۱۵۹۹)عَنْ جَابِرٍ قَالَ ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَائِشَةَ بَقَرَةً يَوْمَ النَّحْرِ(مسلم بَاب الِاشْتِرَاكِ فِي الْهَدْيِ وَإِجْزَاءِ الْبَقَرَةِ وَالْبَدَنَةِ كُلٍّ مِنْهُمَا عَنْ سَبْعَةٍ ۲۳۲۸) عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَيْسَ لَنَا مُدًى فَقَالَ مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ فَكُلْ(بخاري بَاب مَا أَنْهَرَ الدَّمَ مِنْ الْقَصَبِ وَالْمَرْوَةِ وَالْحَدِيدِ ۵۰۷۹) بند