انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عبدالرحمن بن ہشام جس وقت قاسم قرطبہ سے فرار ہوکر اشبیلیہ کی جانب روانہ ہوا تو قرطبہ میں چند روز تک کوئی حاکم اور سلطان نہ تھا،قرطبہ والوں کو یہ فکر تھی کہ کسی اموی کو تختِ خلافت پر بٹھائیں، آخر تین شہزادوں میں سے ایک کا انتخاب کیا، یعنی عبدالرحمن بن ہشام کو مستظہر کے لقب سے تخت نشین کیا، متظہر نے تخت نشین ہوکر اپنے وزارء کی رائے کے خلاف ابو عمران نامی ایک بربری سردار کو جو قید تھا رہا کردیا اور اس کو سرداری عطا کی،اسی ابو عمران کی کوشش و سازش سے ۳ ذیعقدہ ۴۱۴ ھ کو مستظہر مقتول ہوا۔