انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
دعائے قنوت بھول جائے تو کیا قیام کی طرف آنا چاہئے؟ نماز وتر میں دعائے قنوت کا پڑھنا واجب ہے اور اس کی جگہ تیسری رکعت میں رکوع سے پہلے ہے، لہٰذا اگر اس جگہ قنوت پڑھنا بھول گیا اور رکوع میں یا اس کے بعد یاد آیا تو اب دعائے قنوت پڑھنے کی ضرورت نہیں تاہم اگر قیام کی طرف طرف لوٹ آئے اور قنوت پڑھ لے تو اس صورت میں بھی نماز فاسد نہ ہوگی، البتہ چونکہ قنوت پڑھنا واجب ہے اور ترکِ واجب کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب ہوگا ۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۴۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔احسن الفتاویٰ:۴/۲۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)