انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۶)حضرت سمرہ بن جُندب ؓ (۵۹ھ) خطیب تبریزی رحمۃ اللہ علیہ آپؓ کے تعارف میں لکھتے ہیں: "کان من الحفاظ المکثرین عن رسول صلی اللہ علیہ وسلم وروی عنہ جماعۃ"۔ (الاکمال:۶۰۱) ترجمہ:آپؓ ان حفاظ حدیث میں سے تھے جنھوں نے حضورﷺ سے کثرت سے روایت کی ہے اور اُن سے (تابعین کی) ایک جماعت روایت کرتی ہے۔ آپؓ نے خود بھی ایک مجموعہ حدیث جمع کررکھا تھا، ابنِ سیرینؒ کہتے ہیں اس میں علمِ کثیر موجود ہے (تہذیب التہذیب:۴/۲۳۶) حضرت حسن بصریؒ نے بھی اُسے روایت کیا ہے (تہذیب التہذیب:۲/۲۶۹) حافظ ابنِ حجرعسقلانیؒ (۸۵۲ھ) نے اس مجموعہ حدیث کونسخہ کبیرہ کہہ کر ذکر کیا ہے (تہذیب التہذیب:۴/۱۹۸) جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں کثیر حدیثی مواد موجود تھا۔