انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دعاء موسیٰؑ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت سمرہ بن جندب ؓ فرماتے ہیں کہ میں تم سے ایک حدیث نہ بیان کروں جو میں نے نبی پاک ﷺ سے متعدد مرتبہ سنا ہے،اسی طرح حضرت ابوبکرصدیق ؓ سے متعدد مرتبہ سنا ،اسی طرح حضرت عمرؓ سے بار بار سنا ہے، میں نے کہا ہاں، انہوں نے کہا صبح و شام جو شخص اسے پڑھے گا کوئی دعاء نہیں کرے گا مگر یہ کہ اللہ تعالی اس کی دعاء کو قبول فرمائے گا، راوی (سمرہ) نے کہا میں نے عبداللہ بن سلام سے ملاقات کی میں نے کہا تم کو ایک حدیث نہ سناؤں جسے میں نے نبی پاک ﷺ اورحضرت ابو بکرصدیق اورحضرت عمر فاروق ؓ سے متعدد مرتبہ سنا ہے، انہوں نے کہا ہاں(سنائیے) میں نے حدیث (مذکور بیان کی) انہوں نے کہا ،قسم خدا کی میرے ماں باپ قربان جائیں،اللہ کے رسول پر یہ وہ کلمات ہیں جو اللہ تعالی نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عطا کیا تھا، وہ ہردن سات مرتبہ اسے پڑھتے تھے،کوئی سوال نہیں کرتے مگر یہ کہ اللہ پاک اسے پورا کرتا۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنْتَ تَھْدِیْنِیْ وَاَنْتَ تُطْعِمُنِیْ وَاَنْتَ تُسْقِنْیِ وَاَنْتَ تُمِیْتُنِّی وَاَنْتَ تُحْیِیْنِیْ (مجع الزوائد:۱۰/۱۱۸،طبرانی،بِسندحسن) ترجمہ: اے اللہ آپ ہی نے ہمیں پیدا کیا آپ ہی ہمیں ہدایت دیتے ہیں،آپ ہی ہمیں کھلاتے ہیں آپ ہی ہمیں سیراب کرتے ہیں آپ ہی ہمیں موت دیں گے آپ ہی ہمیں زندہ کریں گے۔