انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اصطلاح میں ایک فرق ملحوظ رہے کہ "علماء اصول فقہ" حدیث کو حضورﷺ کے اقوال، افعال اور آپ کی تقریرمیں محدود سمجھتے ہیں،آپ کے ان حالات کو جو شریعت اور قانون کا عنوان نہیں بنتے(جیسے آپ کا حلیہ مبارک،ولادت اور وفات کے واقعات "وغیرہا من الامورالغیر الاختیاریۃ") حدیث کے تحت داخل نہیں کرتے؛ لیکن یہ صرف علماءاصول کا موقف ہے، محدثین کے ہاں یہ سب امور بھی حدیث کے تحت داخل ہیں اور وہ انہیں باقاعدہ روایت کرتے ہیں، علامہ طاہر بن صالح الجزائری نے "توجیہ النظر فی اصول الاثر" میں اس پرتنبیہ کی ہے۔