انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حدیبیہ کا کنواں بخاری شریف میں براء بن عازبؓ سے روایت ہے ،یہ کہتے ہیں کہ ہم چودہ سو افراد حدیبیہ میں نبی کریمﷺ کے ہمراہ تھے ،حدیبیہ میں ایک کنواں تھا اس کا پانی ہم نے سب کھینچ کر استعمال کرلیا ،ایک قطرہ بھی اس میں پانی نہ بچا ،آپﷺ کو خبر ہوئی تو اس کنویں پر تشریف لے گئے اور اس کے کنارے بیٹھ گئے اور ایک برتن میں پانی منگواکر وضو کرکے پھر کلی کی اور دعا کی اور بچےہوئے پانی کو کنویں میں ڈال کر فرمایا کہ تھوڑی دیر کنویں کو چھوڑدو،چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد اتنا پانی ہوگیا کہ ہمارے لشکر اور لشکر والوں کے مویشی خوب سیر ہوگئے ، بیس دن تک یہاں قیام رہا برابر اس کنویں سے پانی لیتے رہے، حضرت جابرؓ کی روایت میں تعداد پندرہ سو تھی اورحضرت براء بن عازبؓ کی روایت میں چودہ سو بیان کیا گیا ہے ،واقعہ یہ ہے کہ چودہ سو سے زیادہ اور پندرہ سو سے کم تھے، جس روای نے کسر کو شمار کرکے بیان کیا اس نے پندرہ سو بتائے اور جس نے کسر کو چھوڑ کر بتایا اس نے حدیبیہ میں مسلمانوں کی تعداد چودہ سوبتائی، دونوں بیان تخمینی ہے، حدیبیہ میں آنحضورﷺ کاقیام بیس دن رہا۔