انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ابو ملیح اور قارب کا اسلام لانا جب عروہؓ بن مسعود کو قتل کیاگیا تو ابوملیح بن عروہ اور قارب بن اسود نے ثقیف سے علحدگی اختیار کرنے اور ان سے کبھی نہ ملنے کا ارادہ کرلیا تھا ، چنانچہ وہ وفد ثقیف سے پہلے ہی حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر اسلام قبول کرلئے تھے ، اس موقع پر حضور اکرم ﷺ نے ان دونوں سے کہا: جسے چاہو اپنا دوست اور بھائی بنالو، ان دونوں نے جواب دیا ہم اﷲ اور اس کے رسول کو اپنا دوست بناتے ہیں ، پھر حضور اکرم ﷺ نے فرمایا اپنے ماموں ابو سفیان بن حرب کو دوست بنالو ، انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ماموں ابو سفیان بن حرب کو اپنا دوست بنایا۔