انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ناپاك جگہ پر پلاسٹک کا مصلی بچھا کر نماز ادا کرنے كا حكم نماز کے لیے ایسی جگہ تلاش کرنی چاہئے جوپاک بھی ہو اور صاف بھی اور طبیعت کووہاں نماز ادا کرنے میں پورا انشراح (اطمینان) ہو، اس سے نماز میں خشوع وخضوع کی کیفیت باقی رہتی ہے، جب قلب کو اطمینان نہ ہو تو عبادت بھی بے لطف ہوجاتی ہے؛ تاہم جہاں نجاست ہو اس پر مصلی بچھا کر نماز ادا کرنے میں اُصول یہ ہے کہ اگر نجاست خشک ہو تب تو اس مصلی پرنماز پڑھنا درست ہے؛ اگرمرطوب نجاست ہو اور نجاست کا اثر نیچے کی سطح سے اوپر تک نہیں پہنچ پائے اور اوپری سطح پرنجاست کی بومحسوس نہ کی جائے تواس پرنماز ادا کی جاسکتی ہے، فقہاء نے ایسے موٹے کپڑےپرنماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے، جس کو نجاست پرڈال دیا جائے اور کپڑے کے اوپر بومحسوس نہ ہو۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۸۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)