انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** آل واولاد،مال پربددعاء نہ کرے حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا:اپنی جان پر،اپنی اولاد پر اور اپنے اموال(جائداد)پر بددعانہ کرو،ایسانہ ہو کہ قبولیت کی گھڑی میں پڑجائے اور قبول ہوجائے۔ (مسلم:۴۶۱،ابوداؤد:۲۱۴) فائدہ: کسی پر بددعاءنہ کرے حتی کہ اپنی جائیداد اموال وغیرہ پر بھی بددعا نہ کرے مبادا قبول ہوجائے پھر پریشان ہو،یہ سب اللہ کی نعمتیں ہیں اس کا زوال مصیبت اورپریشانی کا باعث ہے۔