انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ترکمانان قراقونلی (آذربائیجان) یہ بھی مثل جلائر خاندان کے مغلیہ افواج کی سرداری رکھتے تھے، اس خاندان نے آذربائیجان میں نہروان کے جنوبی ملکوں میں اپنی حکومت قائم کی اور سنہ۷۸۰ھ سے سنہ۸۷۴ھ تک حکمران رہے، ان میں قرایوسف ترکان بہت مشہور ہے، ان لوگوں سے آق قونلی ترکمانوں نے حکومت چھین لی، قراقونلی کا معنی سیاہ بھیڑ ہے، یہ لوگ اپنے جھنڈے پرسیاہ بھیڑ کی تصویر بناتے تھے، اس لیے ان کوقراقونلی کہا جاتا ہے؛ اسی طرح آق قونلی کا معنی سفید بھیڑ ہے، جولوگ سفید بھیڑ کی تصویر اپنے جھنڈے پررکھتے تھے، وہ آق قونلی کہلائے۔