انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت تمیم بن اسدؓ بن عبد العزیٰ نام ونسب تمیم نام،باپ کا نام اسد، نسب نامہ یہ ہے ،تمیم بن اسد بن عبدالعزی بن جعونہ بن عمرو بن قین بن زراح بن عمرو بن سعد بن کعب بن سعد بن عمرو خزاعی اسلام فتحِ مکہ کے قبل مشرف باسلام ہوئے، (ابن سعد،جلد۴،ق۴،صفحہ:۳۲)فتح مکہ میں آنحضرتﷺ کے ساتھ تھے، تطہیر حرم کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا؛چنانچہ روایت کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن جب آنحضرتﷺ مکہ میں داخل ہوئےتو خانہ کعبہ کے گرد تین سو سے اوپر بت رانگے سے جڑے ہوئے نصب تھے، آپ جاء الحق وزھق الباطل پڑھ پڑھ کے بتوں کی طرف اشارہ کرتے جاتے تھے اور بت گرتے جاتے تھے (اسد الغابہ:۱،۲۱۴) اس سلسلہ میں انصاب حرم کی تجدید پر مامور ہوئے تھے۔ (ابن سعد حوالۂ مذکور)