انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دعاءتقدیر کو بدل دیتی ہے حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا " دعا کرو،دعاء تقدیر کو رد کردیتی ہے۔" (الدعاء:۲۹) حضرت سلمان فارسی ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا " تقدیر نہیں بدل سکتی مگر دعاء سے " اور عمر میں زیادتی نہیں ہوسکتی مگر نیکی سے۔ (الدعاء،جلد۲،صفحہ،۳۰،ترمذی) حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: تقدیر نہیں ٹل سکتی مگر دعاء سے۔ (حاکم،صفحہ۴۹۳،الدعاء:۲/۳۱) فائدہ: تقدیر معلق دعاء سے بدل جاتی ہے،جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر بندہ دعاء کرے گا تویہ حکم اور فیصلہ ہے،شروع سے ہی خدانے دعاء پر معلق رکھ دیا ہے،محققین نے اس کا یہی مطلب لکھا ہے۔