انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب دائیں بائیں کروٹ لے حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب بندہ بستر پر سوئے یا زمین پر دائیں بائیں کروٹ لے پھر یہ دعاء پڑھے،تو اللہ پاک ملائکہ سے فرماتے ہیں میرے بندے کو دیکھو اس وقت بھی مجھے نہیں بھولا تم گواہ ہو میں نے رحم کیا اورمیں نے اس کی مغفرت کردی۔ اَشْھَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِ ْوَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرِ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْر. (ابن سنی:۷۵۵) ترجمہ:میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے وہ اکیلا ہے اس کا شریک نہیں،اسی کے لئے بادشاہت اسی کے لئے تمام تعریف ہے،زندہ کرتا ہے،مارتا ہے وہ ہمیشہ باقی رہنے والا نہیں موت آئے گی،اسی کے قبضہ میں بھلائی ہے وہ ہر شئے پر قادر ہے۔